ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 4 مریض جان کی بازی ہار گئے

46 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 4 مریض دم توڑ گئے

قومی ادارہ صحت کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں مجموعی طور پر 15 ہزار 554 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 160 افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے۔

این آئی ایچ کاکہناہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وبا سے متاثر مزید4 مریض انتقال کر گئے جبکہ 98 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.03 فی صد ریکارڈ کی گئی ہے ۔

Comments are closed.