کشمیر پریمئر لیگ کے دوسرے سیزن میں ایک اور فرنچائز شامل کردی گئی

54 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: کشمیر پریمئر لیگ کے دوسرے سیزن میں ایک اور فرنچائز شامل کردی گئی ، یہ اضافہ دوسرے سیزن کیلئے کیاگیاہے۔

اس حوالے سے ترجمان کشمیر پریمئر لیگ کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے دوسرے ایڈیشن میں ایک نئی ٹیم کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد 7 ٹیمیں ٹائٹل کی جنگ لڑیں گی۔

کشمیر پریمئر لیگ ٹورنامنٹ کی ڈرافٹنگ عید الضحیٰ کے بعد ہوگی جبکہ کے پی ایل میں نئی شامل ہونے والی فرنچائز جموں جانباز ہے۔

بتایا گیاہے کہ پاکستان کر کٹ بورڈ (پی سی بی) نے کشمیر پریمئر لیگ (کے پی ایل) سیزن 2 کا این او سی جاری کردیا ہے تاکہ آئندہ ایڈیشن میں یہ ٹیم بھی ایکشن میں نظر آئے۔

کشمیر پریمئر لیگ میں جو سات ٹیمیں حصہ لیں گی ان میں جموں جانباز، راولاکوٹ ہاکس، مظفرآباد ٹائیگرز، باغ اسٹالینز، میرپور رائلز، کوٹلی لائنز اور اوور سیز واریئرز شامل ہے۔

Comments are closed.