محمد رضوان نے پی سی بی کا نیا سینٹرل کنٹریکٹ سائن کرنے سے انکار کر دیا

52 / 100 SEO Score

فوٹو : فائل 

لاہور: پاکستان ون ڈے ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا نیا سینٹرل کنٹریکٹ سائن کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محمد رضوان نے معاہدے پر دستخط سے قبل پی سی بی کے سامنے چند شرائط رکھی ہیں، جن میں سب سے اہم شرط یہ ہے کہ انہیں ٹی 20 اسکواڈ سے باہر کرنے کی وجہ بتائی جائے۔

ذرائع کے مطابق بورڈ نے رضوان کے مطالبات کو منظور کرنے سے انکار کر دیا ہے اور اس بات کا کوئی امکان نہیں کہ پی سی بی ان کی شرائط تسلیم کرے۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے اس سال 30 قومی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش کی تھی، تاہم اس مرتبہ اے کیٹیگری ختم کر دی گئی ہے۔ محمد رضوان کو بی کیٹیگری میں شامل کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق بین الاقوامی سطح پر کھیلنے والے تمام کھلاڑیوں نے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں، سوائے محمد رضوان کے۔

دوسری جانب کئی ڈومیسٹک کھلاڑیوں نے بھی ابھی تک کنٹریکٹ سائن نہیں کیے، کیونکہ ان کے معاوضے میں واضح کمی کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ محمد رضوان کی قیادت میں پاکستان نے جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز جیتی تھیں، تاہم جنوبی افریقہ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے دوران پی سی بی نے اچانک رضوان سے ون ڈے کپتانی واپس لے کر شاہین شاہ آفریدی کو نیا کپتان مقرر کر دیا تھا۔

محمد رضوان نے پی سی بی کا نیا سینٹرل کنٹریکٹ سائن کرنے سے انکار کر دیا

Comments are closed.