ایمان مزاری کے شوہر ہادی علی چٹھہ کوعدالت سے باہر نکلتے ہی گرفتارکرلیا گیا
فوٹو : فائل
اسلام آباد : انسانی حقوق کی علمبردارایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ان کے شوہر کیخلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت کے دوران اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
ایمان مزاری کے شوہر ہادی علی چٹھہ کوعدالت سے باہر نکلتے ہی گرفتارکرلیا گیا،ایمان مزاری نے سوشل میڈیا پر گرفتاری ویڈیو بھی شیئرکی ہے۔
اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔
عدالت کی جانب سے ہادی علی چٹھہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔
My husband @AdvHadiali has been arrested because Judge Majoka is insistent on committing misconduct. Hadi appeared in court today and despite his appearance the tout judge ordered his arrest. pic.twitter.com/oon3pF20RR
— Imaan Zainab Mazari-Hazir (@ImaanZHazir) October 29, 2025
سماعت کے بعد کمرہ عدالت سے باہر نکلنے پر ایمان مزاری کے شوہر ہادی علی کو حراست میں لے لیا گیا۔
Comments are closed.