بھارتی بارڈر پولیس کے سکھ اہلکار کی راحت علی کا گاناگاتے ویڈیو

58 / 100

فوٹو: اسکرین گریب

لاہور: پاکستانی گلوکارراحت فتح علی صرف پاکستان نہیں بھارت سمیت دنیا بھر میں مقبول ہیں اور خاص کر انڈیا میں موسیقی کو سمجھنے والے راحت فتح علی خان کے دلدادہ ہیں۔

ایسا ہی ایک منظر بھارت میں دیکھا جاسکتا ہے جہاں بھارتی بارڈر پولیس کے سکھ اہلکار کی راحت علی کا گاناگاتے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی ہے جب کہ دوسرا گٹار بجارہا ہے۔

پاکستان میں بھارتی موسیقی پسند کی جاتی ہے تو بھارت میں پاکستانی گیتوں کی مقبولیت سرحد کے اس پار بھی ہے اور لوگ راحت فتح علی، غلام علی ، عاطف اور دیگر پاکستانی گلوکاروں کو پسند کرتے ہیں۔

http://

View this post on Instagram

A post shared by ITBP (@itbp_official)

بھارت کی انڈو تبتین بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دو بھارتی اہلکار پاکستانی مقبول ترین گانے آفرین آفرین گا رہے ہیں،کیپشن میں درج ہے کہ کانسٹیبل وکرم جیت سنگھ گا رہے ہیں جبکہ کانسٹیبل نیلی گٹار بجا رہے ہیں۔

یہ ویڈیودو دن قبل شیئر کی گئی اس ویڈیو کو اب تک 32 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے،یہ گانا 2016 میں راحت فتح علی خان اور مومنہ مستحسن نے کوک اسٹوڈیو سیزن 9 کے لیے گایا تھا۔

Comments are closed.