سراج الحق امیر جماعت بننے کی خبر سن کر زارو قطار رونے لگے

ریاض (ابرار تنولی )سراج الحق نے جماعت اسلامی کا دوبارہ امیر منتخب ہونے کی خبر سن کر زارو قطار رونا شروع کردیا۔

امیر جماعت اسلامی سعودی عرب کے دورے پر ہیں اس دوران جماعت اسلامی کے انٹرا پارٹی انتخابات ہوئے جن میں سراج الحق کو آئندہ مدت کیلئے دوبارہ امیر منتخب کرلیاگیا۔

امیر جماعت اسلامی دوبارہ ذمہ داری ملنے پر دیر تک روتے رہے، انھیں اس بات کااحساس تھا کہ وہ اس ذمہ داری سے انصاف کر پائیں گے یا نہیں۔

سراج الحق دیگر افراد کے ساتھ بیٹھے تھے ان کے رونے پر سب پر سکتہ طاری ہوگیا،اس دوران وہاں بیٹھے افراد میں سے کسی نے ان کی ویڈیو بھی بنا ڈالی۔

سراج الحق ویڈیو میں زارو قطار روتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں،سراج الحق کے مقابلے میں لیاقت بلوچ اور پروفیسر ابراہیم بھی امارت کے اْمیدوار تھے۔

سراج الحق کے انتخابات کا باقاعدہ اعلان منصورہ لاہور میں ہونے والی نیوز کانفرنس کے دوران کیا گیا،ناظم انتخابات اسد بھٹو نے نتائج کا اعلان کیا۔

یاد رہے کہ امیر جماعت اسلامی کی موجودہ مدت امارات 90 روز کے بعد ختم ہو رہی ہے۔

6Shares

Comments are closed.