پی ٹی آئی پنجاب کے صدر شفقت محمود نے استعفیٰ دے دیا

52 / 100

لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پی ٹی آئی پنجاب کے صدر شفقت محمود نے استعفیٰ دے دیا ہے، شفقت محمود نے کہا کہ ان کی سرجری اور روبہ صحت ہونے کے باعث یہ تبدیلی کا وقت ہے۔

شفقت محمود نے ٹویٹر پر بیان میں کہا کہ اس عہدے پر کام کرنا باعث فخر و تکریم رہا اور وہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے پارٹی کی پنجاب میں صدارت دی۔

انھوں نے کہا کہ’صوبے میں پارٹی کے نئے صدر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور پارٹی کے لیے کسی بھی حیثیت میں خدمات جاری رکھوں گا۔

شفقت محمود 2018 کے عام انتخابات میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر لاہور سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے،پارٹی کےلئے بہت اچھا کام کیا تاہم صحت مسائل کے باعث عہدہ چھوڑا۔

دوسری طرف لانگ مارچ کے دوران پنجاب سے بڑی تعداد میں عوام سڑکوں پر نکالنے میں ناکامی کا ذمہ دار پنجاب کے صدر شفقت محمود کو قرار دیا جا رہا تھا۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے بھی کہا کہ پنجاب کے صدر شفقت محمود طبیعت کی خرابی کے باعث ہی مستعفی ہوئے ہیں۔
۔

Comments are closed.