قومی ویمنز کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو پہلے ایک روزہ میچ میں ہرادیا

52 / 100

کراچی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) قومی ویمنز کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو پہلے ایک روزہ میچ میں ہرادیا،مہمان ٹیم خلاف ایک روزہ بین الاقوامی سیریز کا پہلا میچ 8 وکٹوں سے جیتااور ساتھ ہی آئی سی سی رینکنگ چیمپئین شپ میں 2 پوائنٹس بھی حاصل کر لیے۔

ساؤتھ اینڈ کلب گراؤنڈ، ڈی ایچ اے پر ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے تینوں میچز میں ناکامی سے دوچار ہونے والی سری لنکا کی ٹیم نے مسلسل چوتھی مرتبہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

آئی سی سی رینکنگ چیمپئین شپ کے ویمنز انٹرنیشنل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے کامیابی کے لیے 170 رنز کا آسان ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 41ویں اوور میں حاصل کیا۔

پاکستان کی 25رنز کے اسکور پر اوپنر منیبہ علی 14 آوٹ ہوئیں تو کپتان بسمعہ معروف اور عمر سدرا نے ہدف کے تعاقب میں دوسری وکٹ کی شراکت میں143 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فتح کے قریب پہنچایا۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1531973383847661570?t=F-UkzpS2aZYFgyYvz6Dpxg&s=19

اکتالیسیویں اوور کی پہلی گیند پر سدرا امین واپس پویلین لوٹ گئیں۔ انہوں نے 118 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 76 رنز بنائے، بہترین فارم کا مظاہرہ کرنے والی قومی ویمن کپتان بسمعہ معروف نے 101 گیندوں پر ناقابل شکست 62 رنز بنائے جن میں 4 چوکے بھی شامل تھے۔

سری لنکاکی باؤلر اچنی کولا سوریا اور اوشادی رانا سن سنگھے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ لیکن وہ پاکستانی باؤلرز کے سامنے ایک مرتبہ پھر بے بس نظر آئی اور 47ویں اوورز ہی میں 169 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

سری لنکن وکٹ کیپر بیٹرکویشا دلہاری نے 5 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 50 گیندوں میں 49 رنز کی ناقابل شکست مزاحمتی اننگ کھیلی۔ پرسادینی ویراک کوڈے 30،کپتان چماری اتا پو25اور نلاکشی 16 رنز جوڑنے میں کامیاب رہیں۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1531953593703612418?t=OHDLdn1VWq_nrAfnLFXT8g&s=19

ہاسینی پریرا اور ہانسیماکا رتنائے نے 12،12 جبکہ انوکا رانا ویرا نے 10 رنز بنائے،پاکستان کی جانب سے اپنا چھٹا ویمن ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلنے والی 27 سالہ رائٹ آرم لیگ بریک بولر غلام فاطمہ نے بہترین بولنگ کی۔

انھوں نے21 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں، فاسٹ بولر فاطمہ ثنا نے 24 اور سلو لیفٹ آرم اسپنر سعدیہ اقبال نے 2،2 کھلاڑیوں کو چلتا کیا، ڈائنا بیگ اور ندا ڈار کوئی وکٹ نہ حاصل کرسکیں۔

سری لنکن بیٹنگ لائن کو مشکلات سے دوچار کرنے میں غلام فاطمہ کا بڑا کردار رہا،لیگ اسپنر نے اپنے 10 اوور کے اسپیل میں 2 میڈن اوورز کے ساتھ صرف 21 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

Comments are closed.