اداکارہ مریم نفیس شیلنگ کے باوجود ڈی چوک میں موجود رہیں

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ میں ہر طبقہ فکر کے لوگ موجود ہیں ایسے میں ڈرامہ انڈسٹری کی ممتاز اداکارہ مریم نفیس بھی کراچی سے اسلام آباد پہنچی ہیں۔

مریم نفیس نے کراچی سے روانگی کے وقت بھی اپنی مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اسلا م آباد جارہی ہیں حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کرنے کیلئے ۔

http://

آج جب ڈی چوک اسلام آباد میں زبردست شیلنگ ہو رہی تھی تواداکارہ مریم نفیس شیلنگ کے باوجود ڈی چوک میں موجود رہیں ، انھوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شدید شیلنگ ہے مگر جذبہ موجود ہے۔

آزادی مارچ پر پولیس کے تشدد اور گرفتاریوں پر ان کا کہنا تھا کہ لوگ احتجاج کرنے آئے ہیں اور غیر مسلح ہیں ان میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں لیکن اس کے باوجود ان پر شیلنگ کی جارہی ہے۔

انھوں نے لوگوں سے سوال کیا کہ اب ان پر تنقید کیوں نہیں ہو رہی ہے؟ دوسری طرف کراچی میں نمائش چورنگی کراچی میں بھی پی ٹی آئی کے رہنماوں ، کارکنوں اور عام شہریوں کی بڑی تعداد دھرنا دیئے بیٹھی ہے۔

http://

نمائش چورنگی پر دن بھر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی جاری رہیں اور پولیس نے مظاہرین پر بے رحمانہ تشدد کیا اس دوران کئی گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ایک پولیس وین کو آگ لگادی گئی۔

نمائش چورنگی میں اس وقت لوگ پر امن بیٹھے ہیں اور علی زیدی سمیت پی ٹی آئی کے دیگر مقامی رہنما موجود ہیں اور وہ ڈی چوک اسلام آباد پہنچنے کے بعد عمران خان کے خطاب کے منتظر ہیں۔

0Shares

Comments are closed.