آئندہ عورت ڈے نہیں منانے دیں گے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد(ویب ڈیسک )متحدہ مجلس عمل کا سربراہی اجلاس اسلام آباد لاک ڈاون کی تاریخ پر اتفاق نہ ہوسکا ،مولانا فضل الرحمان کا آئندہ عورت ڈے نہ منانے دینے کااعلان۔

اجلاس مولانا فضل الرحمن کی صدارت میں ان کی رہائش گاہ پر ہوا جس میں سراج الحق کے سوا تمام رکن جماعتوں کے سربراہان شریک ہوئے جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ شریک تھے۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سربراہ ایم ایم اے مولانا فضل الرحمن نے کہا اسرائیل کو تسلیم کرنے عقیدہ ختم نبوت مدارس پر کنٹرول عورت ڈے کے نام بے حیائی بھارتی جارحیت اور ملین مارچ اور پھر اسلام آباد لاک ڈاون پر گفتگو ہوئی۔

انھوں نے کہا طے پایا ہے کہ ملین مارچ جاری رکھے جائیں گے اور اسلام آباد لاک ڈاون کی تاریخ حکومت نہیں ایم ایم اے طے کرے گی نہ تو آئین میں اسلامی دفعات کو چھیڑنے دیا جائے گا نہ لبرل ازم کی اجازت دی جائے گی۔

مولانا نے کہا ایک طرف ترکی کا وزیر نیوزی لینڈ میں جنازے میں شریک ہوا اور یہاں میچ کے نام پر ناچ گانے چل رہے تھے ۔

سربراہ ایم ایم نے کہا کہ عورت ڈے کے نام پر جو مظاہرے کیے گئے اسے بیان نہیں کیا جاسکتا، عورت ڈے پر سب کچھ بے نقاب ہوگیا ہے، ہم آئندہ عورت ڈے کا دن منانے نہیں دیں گے۔
پورے ملک میں کارکنان کو متحریک کریں گے تاکہ بے حیائی کو روکا جاسکے، کسی بھی قسم کی لبرلازم کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

مولانا فضل الرحمن پریس کانفرنس کے بعد جانے لگے تو اسلام آباد لاک ڈاون کی تاریخ کون اور کب دینے کا سوال ہوا تو بولے اسلام آباد لاک ڈاون کی تاریخ جماعت اسلامی دے گی۔

Comments are closed.