شمالی وزیرستان میں خود کش دھماکہ، 3سکیورٹی اہلکار اور 3بچے شہید ہو گئے

فوٹو: آئی ایس پی آر

راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام )شمالی وزیرستان میں خود کش دھماکہ، 3سکیورٹی اہلکار اور 3بچے شہید ہو گئے،خود کش حملہ شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں کیاگیا۔

آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خود کش دھماکے میں 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید ہو ئے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں میں حولدار زبیر قادر، سپاہی عزیر اصفر اور سپاہی قاسم مقصود شامل ہیں،دھماکہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں گھیرے میں لے لیا، سرچ آپریشن جاری۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 3 بچے بھی شہید ہوئے ہیں، شہید ہونے والے بچوں میں 4 سالہ انعم، 8 سالہ احسن اور11سال کا احمد حسن شامل ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس ایجنسیاں خودکش حملہ آور اور اس کے سہولت کاروں کے بارے میں جاننے کیلئے تحقیقات کر رہی ہیں

وزیراعظم شہباز شریف نے خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے چھ افراد کی شہادت پر رنج و غم اور افسوس، متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

Comments are closed.