نوازشریف نے وزیراعظم سمیت ن لیگ کی سینئر قیادت کو لندن بلا لیا

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) نوازشریف نے وزیراعظم سمیت ن لیگ کی سینئر قیادت کو لندن بلا لیا، وزیراعظم شہبازشریف آج ہی برطانیہ روانہ ہو جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف سے ویڈیو لنک پر اجلاس کی تجویز مسترد کرکے اجلاس لندن بلایا ہے ،پارٹی اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، اسحاق ڈار، عابد شیر علی پہلے سے لندن میں موجود ہیں جب کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ آج رات برطانوی ائیر لائن سے لندن روانہ ہوں گے۔

حسن اقبال، مریم اورنگزیب، سعد رفیق، خواجہ آصف، ایاز صادق، ملک احمد خان، عطاء اللہ تارڑ اور خرم دستگیر بھی لندن جائیں گے۔ مسلم لیگ ن کی قیادت کئی اہم فیصلے کرنے جارہی ہے۔

لیگی رہنماء برطانوی ایئر لائن کی فلائٹ نمبر 2260 سے بدھ رات 12:40 پر لندن کے لیے روانہ ہوں گے، تمام پارٹی رہنماء لندن میں اجلاس میں شرکت کے بعد جمعہ کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2بجے واپس وطن کے لیے روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف کو بعض معاملات پر تحفظات ہیں اس لیے (ن) لیگ کو ئی بڑا فیصلہ کرنے جارہی ہےیہ مشاورت پارٹی تک محدود رکھی جاری ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر لائحہ عمل سے متعلق بھی نوازشریف اور اسحاق ڈار سے مشاورت ہوگی جب کہ آئندہ الیکشن، نجاب میں کابینہ اور پاور شیئرنگ سے متعلق بھی اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔

Comments are closed.