نئے آرمی چیف کی تعیناتی قوائد و ضوابط کے مطابق کریں گے، شہبازشریف

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے امریکہ سے دشمنی ہمارے مفاد میں نہیں ہے ، شہبازشریف کا کہنا تھا کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی قوائد و ضوابط کے مطابق کریں گے، شہبازشریف کی بات چیت۔

وزیراعظم شہبازشریف نے صحافیوں نے ملاقات کے دوران کہا کہ عمران خان ملک کا دیوالیہ کر گئے ہیں۔ ہماری خواہش تھی پی ٹی آئی استعفے نہ دیتی، پی ٹی آئی استعفے دے چکی ہے، اب قوائد کے مطابق فیصلہ ہوگا۔

انھوں نے کہاالیکشن ریفارمز پر بات کیلئے تحریک انصاف پارلیمنٹ میں آئے،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صحت مندانہ احتساب ضروری ہے ، سعودی عرب کے دورے کے دوران سعودی قیادت سے ملاقات ہوگی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے واضح کیا کہ امریکہ سے دشمنی کسی صورت ہمارے وارے میں نہیں ہے جبکہ اگر افغانستان میں امن ہوگا تو پاکستان میں بھی امن ہوگا،قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ واضح تھا، اعلامیے کی پنچ لائن یہ تھی سازش نہیں ہوئی۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس اب جمہوری ہاؤس بن گیا ہے، گزشتہ حکومت سے ورثے میں بہت کچھ ملا ہے۔ لوڈشیڈنگ کی وجہ صرف وقت پر ایندھن منگوانا تھا، آج 10 کلو آٹے کا تھیلا 400 روپے میں مل رہا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کام کرسکتی تھی، لیکن اس نے صرف شور مچایا۔ کوئی بھی قانون ہاتھ میں لے گا تو قانون اپنا راستہ اپنائے گا۔

انہوں نے آرمی چیف سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی قوائد و ضوابط کے مطابق کرینگے، شہبازشریف نے یہ بھی کہا کہ لیٹر گیٹ پر کمیشن بنانے کا سوچ سکتے ہیں۔

Comments are closed.