وزیراعظم کا دورہ سعودیہ،نوازشریف کی آمد متوقع

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب ،محسن داوڑ اورشریف خاندان کے 16 افرادبھی شامل،شہبازشریف کے دورے کا شیڈول جاری کردیاگیا۔

دوسری طرف لندن سے سابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزداےحسن نواز اور حسین نواز بھی سعودی پہنچ رہے ہیں، اور ذرائع کا کہنا ہے نواز شریف بھی سعودیہ پہنچنے کیلئے مشاورت کر رہے ہیں۔

شہبازشریف بطور وزیراعظم اپنے پہلے غیر ملکی دورے پراٹھائیس سے تیس اپریل تک سعودی عرب جارہے ہیں،حکمران اتحاد کے اہم قائدین بلاول بھٹو زرداری ، مولانا فضل الرحما ن ، سردار خالد مینگل، خالد مگسی بھی وزیراعظم کے ساتھ جارہے ہیں۔

مریم نواز سمیت شریف خاندان کے سولہ افراد وزیراعظم کے ہمراہ جارہے ہیں جن میں حمزہ شہباز،ان کی اہلیہ بیٹی ، کیپٹن(ر) صفدر اورصبیحہ عباس شریف بھی شامل ہیں۔

وفد میں مولانااسعدمحمود،شگفتہ جمانی،خالدمقبول صدیقی، امیرحیدر ہوتی ،شاہ زین بگٹی اوراسلم بھوتانی ،علی نوازشاہ،محسن داوڑ، محموداچکزئی ، عبدالمالک بلوچ اور شاہ اویس نوارنی بھی شہبازشریف کےہمراہ ہوں گے۔

سابق معاون خصوصی حافظ طاہراشرفی بھی سعودی دورے میں وزراعظم شہباز شریف کے وفد میں شامل ہیں، نوازشریف کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز لندن سے سعودی عرب پہنچ رہے ہیں۔

Comments are closed.