کس وزیر کو کون سی وزارت ملی؟نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)وفاقی کابینہ کے محکموں کااعلان کردیا گیاہے ، تفویض کردہ تمام وزارتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے، کس وفاقی وزیر کو ن سی وزارت ملی، تفصیلات جاری، وزیر خارجہ کوئی نہیں ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی کابینہ میں خواجہ آصف وزیردفاع، احسن اقبال وزیرمنصوبہ بندی، راناثنااللہ وزیرداخلہ، راناتنویر وزیرتعلیم اور مریم اورنگزیب کو وزیراطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔

خواجہ سعدرفیق وزیر ریلوے، خورشیدشاہ آبی وسائل، نویدقمر وزیرتجارت، شیری رحمان موسمیاتی تبدیلی، قادرپٹیل قومی صحت، شازیہ مری کو غربت کےخاتمےکی وزارت دی گئی ہے۔

اسی طرح مرتضیٰ محمود وزیر انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن، ساجدحسین وزیر اوورسیز پاکستانی، احسان الرحمان مزاری وزیر انسانی حقوق اور عابدحسین بھیو وزیرنجکاری مقرر کیے گئے ہیں۔

اسعدمحمود وزیرکمیونی کیشن، عبدالواسع وزیرہاؤسنگ اور ورکس، مفتی عبدالشکور وزیرمذہبی امور اور طلحہ محمود وزیرسیفران ہوں گے۔ امین الحق کو انفارمیشن ٹیکنالوجی، فیصل سبزواری کومیری ٹائم وزارت دی گئی۔

اسرار ترین وزیردفاعی پیدوار، شاہ زین بگٹی وزیر انسدادمنشیات، طارق بشیرچیمہ کو قومی فوڈ سیکیورٹی کی وزارت دی گئی ہے، وزیرخارجہ پر ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے۔

قمرزمان کائرہ وزیراعظم کے مشیر برائے کشمیر و گلگت بلتستان ہوں گے، حنا ربانی کھر وزیرمملکت برائے خارجہ جب کہ عائشہ غوث پاشا وزیرمملکت برائے فنانس اینڈ ریونیو ہوں گی۔

Comments are closed.