فرح پر الزامات بے بنیاد، اس کا بینک اکاونٹ تک نہیں، شوہر احسن جمیل گوجر

اسلام آباد( ویب ڈیسک)خاتون اول کی دوست فرح پر الزامات بے بنیاد، اس کا بینک اکاونٹ تک نہیں، شوہر احسن جمیل گوجر نے اسی نجی چینل پر بیٹھ کر اہلیہ کے حق میں گواہی دیدی جس کے زریعے فرح خان کے خلا ف خبریں دی جارہی ہیں۔

فرح خان کے شوہر احسن جمیل گجر نے جیو نیو زکے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خاتون اول کے ساتھ ہماری نیاز مندی ہے، کافی پرانا تعلق ہے، تمام الزامات ایبسلوٹلی بے بنیاد ہیں۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان کو بدنام کرنے کیلئے فرح کو سافٹ ٹارگٹ سمجھتے ہوئے الزامات کا نشانہ بنایا گیا، جو لوگ رشوت لے کر لگے ہوتے تین سال تک کیا اپنے عہدے سے ہٹتے؟

جو خود” مفرور ”ہیں وہ ہمیں کہہ رہے ہیں بھاگے ہوئے ہیں

احسن جمیل نے چیلنج کیا کہ اگر کسی نے پیسے لیے ہیں تو ثبوت سامنے لائے جائیں، ہم کوئی ملک چھوڑ کر نہیں بھاگے، معمول کے مطابق ملک سے باہر ہیں، جو خود مفرور ہیں ہمارے بارے میں کہہ رہے ہیں کہ بھاگے ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا جب دل چاہے گا وطن واپس آجائیں گے ، پاکستان ہمارا ملک ہے ہم معمول کے مطابق بیرون ملک رہتے ہیں اور آنا جانا بھی لگا رہتا ہے۔

فرح خان کے شوہر نے کہا کہ جو اعداد و شمار پیش کیے جارہے ہیں یہ ہم نے ایف بی آر کو دیے ہیں، ہمارا کاروبار کسی سے پوشیدہ نہیں ، جن لوگوں کے کھربوں روپے کی جائیدادیں ہیں ان سے کوئی سوال نہیں کررہا، ہماری تمام جائیدادیں ڈکلیئرڈ ہیں۔

دوران گفتگو احسن جمیل گجر نے کہا کہ بالکل یہ 19 گاڑیاں ہمارے نام پر ہیں ہم قبول کرتے ہیں، ان میں ایسی بھی گاڑیاں ہیں جو ہم بیچ چکے ہیں، خریدار نے اپنے نام نہیں کرائی، کچھ گاڑیاں ہم نے 2015 میں خریدی تھیں۔

انھوں نے واضح کیا کہ جب گاڑیاں خریدی گئیں اس وقت تحریک انصاف کی حکومت نہیں تھی، جس کو شوق ہے ہمارے خلاف عدالت میں درخواست دے، ثبوت پیش کرنے کو تیار ہیں۔

احسن جمیل فرح خان کے حوالے سے خبروں پر حیرت کااظہار کرتے ہوئے کہا فرح بیچاری کا تو کوئی بینک اکاؤنٹ بھی نہیں ہے، عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ بننے سے پہلے سے جانتا ہوں، ہم پی ٹی آئی میں عہدیدار نہیں، ہمارا گھریلو تعلق ہے۔

انھوں نے اس بات کو بھی بے بنیاد قرار دیا کہ ان کی سفارش پر کسی کو لگایا گیا ،، نہ ہمارے کہنے پر کسی کو وزیراعلیٰ بنایا جاتا ہے نہ ہٹایا جاتا ہے، فرح کے گاؤں میں ہماری کوئی ایسی جائیداد نہیں جس میں اضافہ ہوا ہو۔

احسن جمیل گجر نے کہااس گاؤں میں سڑک پہلے سے موجود تھی مرمت ہوئی، کوئی نئی سڑک نہیں بنی،فرح خان کے شوہر نے کہاکہ علیم خان کے اختلافات ہمارے ساتھ نہیں پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں ، وہ جانے اور پارٹی۔

ان کا کہنا تھا مریم نواز کی والدہ کے ساتھ کام کیا ہے ان کا احترام ہے، یقین ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی تربیت کا اثر ان پر ضرور ہوگا، ہم جیٹ پر جائیں ، سائیکل یا کار پر وہ حکومت کا جیٹ نہیں ہے، ہم نے کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا۔

ایک سوال کے جواب میں احسن جمیل گجر نے رضوان گوندل کی پوسٹنگ میں اپنا ہاتھ ہونے کے معاملے پر کہا کہ رضوان گوندل کی ٹرانسفر میں کرپشن کا عمل کہاں تھا؟ فرح کو کسی نے گھڑی بیچنے کیلئے نہیں دی، نہ ہمارا گھڑیاں بیچنے کا کوئی کاروبار ہے۔

0Shares

Comments are closed.