دیر کے علاقے کوہستان میں مسافر ویگن کو حادثہ،10افراد جاں بحق ،16زخمی

فوٹو: فائل

دیربالا(ویب ڈیسک) دیر کے علاقے کوہستان میں مسافر ویگن کو حادثہ،10افراد جاں بحق ،16زخمی ہو گئے، زخمییوں کو قریبی اسپتال پہنچایا گیا۔

خیبرپختون خوا کے ضلع دیر بالا کے علاقے دیر کوہستان میں ہائی ایس گاڑی کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 10 اموات ہوئی ہیں بتایا جاتاہے کہ چارزخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کیں، جب کہ پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں بھی گئیں ، زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال دیر منتقل کیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق مرنے والوں میں تین خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کے بیان میں پتہ چلا ہے کہ ہائی ایس مردان سے کلاکوٹ جارہی تھی، کہ راستے میں پاتراک چالال کے مقام پر حادثے کی شکار ہو گئی۔

دوسری جانب وزیر اعلی محمود خان نے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس اور تعزیت کی ہے، اور اسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

0Shares

Comments are closed.