اپوزیشن کے ساتھ معاملات طے ہونے کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں،طارق بشیر چیمہ

53 / 100

فوٹو : فائل

لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام)مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ معاملات طے ہونے کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں،طارق بشیر چیمہ کہتے ہیں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا.

انھوں نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ بننا ق لیگ کی شرط نہیں،ہم چاہتے اسمبلیوں کو مدت پوری کرنی چاہیے، اتحادیوں کے بغیر حکومت یا اپوزیشن کوئی بھی کامیاب نہیں ہوگا.

نجی ٹی وی اے آروائی کے پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ سارے معاملات طے ہونے کے دعوے یا باتیں محض قیاس آرائیاں ہی ہیں بلکہ ابھی تک کچھ طے نہیں ہوا.

طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ ملاقاتوں میں ساری چیزوں پر بات چیت ہورہی ہے،حکومت ہو یا متحدہ اپوزیشن اپنے کارڈ کوئی بھی سامنے نہیں لا رہا.

انھوں نے کہا کہ ایک بات طے ہے اتحادیوں کے بغیر حکومت یا اپوزیشن کوئی بھی کامیاب نہیں ہوگا، موجودہ صورتحال میں اتحادی جماعتوں کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔اپوزیشن پرویزالٰہی کو وزیراعلیٰ بنانا چاہتی یہ ق لیگ کی شرط نہیں ہے.

ان کا کہنا تھا کہ کہ کون کیا چاہتا ہے ابھی تک تو بھاگ دوڑ لگی ہوئی ہے، ایم کیوایم اور بی اے پی کے لوگ کیا چاہتے ہیں؟ کسی کو کچھ پتہ نہیں، ایم کیوایم کی پیپلزپارٹی سے بات چیت ہوئی ہے.

یہ بتانا جاتا ہے کہ آصف زرداری نے ان کے تمام نکات کو تسلیم کیا ہے۔ ایم کیوایم کے مسائل سندھ کے شہری علاقوں میں ہیں، بی اے پی کے مسائل بلوچستان میں ہیں، مسلم لیگ ق پنجاب میں اپنے عوامی مسائل پر بات کررہی ہے۔

ق لیگ کے رہنما نے کہا کہ ہماری جماعت کا مزید مار کھانے کا کوئی پروگرام نہیں ہے، ساڑھے تین سالوں میں مار ہی پڑی ہے، کوشش ہے کہ حکومت کی اتحادی جماعتیں یک نکاتی ایجنڈے پر اکٹھے ہوئے ہیں۔

Comments are closed.