معلوم ہے دہشت گرد کہاں سے آئے، انکا پیچھا کر رہے ہیں، وزیراعظم

57 / 100

فوٹو : فائل

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے ہمیں معلوم ہے دہشت گرد کہاں سے آئے، انکا پیچھا کر رہے ہیں، وزیراعظم نے کہا پوری طاقت کے ساتھ دہشت گردوں کا تعاقب کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے جاری بیان میں سانحہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ متاثرین کے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت کرتا ہوں، زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں.

انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان کو ذاتی طور پر متاثرین کے اہل خانہ سے ملاقات کی ہدایت کر دی ہے اور میں ذاتی طور پر آپریشنز کی نگرانی کر رہا ہوں اور اداروں کے ساتھ رابطے میں ہوں۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ ‏پشاور کی امام بارگاہ پر بزدلانہ دہشت گرد حملے کے تناظر میں میں سی ٹی ڈی اور ایجنسیوں سے رابطے میں رہا ہوں اور اس ضمن میں جاری کارروائیوں کی نگرانی کرتا رہاہوں۔

انھوں نے کہا کہ یہ دہشت گرد کہاں سےآئے؟ اس حوالےسے تمام معلومات اب ہمیں میسرہیں چنانچہ پوری قوت سےان کے تعاقب میں جارہے ہیں۔

Comments are closed.