فضل الرحمان کو ڈی آئی خان میں شکست، پی ٹی آئی کا میئر منتخب

55 / 100

ڈیرہ اسماعیل خان(زمینی حقائق ڈاٹ کام)فضل الرحمان کو ڈی آئی خان میں شکست، پی ٹی آئی کا میئر منتخب ہو گیا بلدیاتی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف مولانا فضل الرحمان کے گڑھ سے جیت لی.

پی ٹی آئی کے عمر امین گنڈاپور سٹی میئر ڈیرہ اسماعیل خان کی نشست پر کامیاب ہوگئے، خیبرپختوںخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سٹی میئر کی نشست پر پی ڈی ایم کے سربراہ کو اپنے شہر میں شکست ہو گئی.

اس نشست پر تحریک انصاف کے امیدوار عمر امین گنڈاپور نے 63 ہزار 753 ووٹ حاصل کیے ہیں جب کہ ان کے مدمقابل جمعیت علماء اسلام ف کے کفیل نظامی 38 ہزار 891 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے.

سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان پیپلزپارٹی کے فیصل کریم کنڈی 32 ہزار788 ووٹ حاصل کرسکے، اس حلقے میں کل ایک لاکھ 49 ہزار246 ووٹ ڈالے گئے ، جن میں سے 3 ہزار 754 مسترد ہوئے.

انتخابات میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 45 اعشاریہ 57 فیصد رہا، غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق بنوں کی تحصیل ڈومیل ، کرک کی تحصیل بانڈہ داؤدشاہ اور تخت نصرتی کے چیئرمین کی نشستیں پر بھی پی ٹی آئی جیت گئی.

سٹی میئر پشاور ، باڑہ اورخار کی تحصیل چیئرمینوں کی نشستیں جے یو آئی ف کے نام رہیں، کوہاٹ کی تحصیل درہ کی چیئرمین شپ کی نشست پر آزاد امیدوار شاہد بلال ایک ہزار 685 ووٹ لے کرکامیاب ہوئے.

Comments are closed.