نواز شریف کی بیماری سے متعلق میڈیکل رپورٹس مسترد کردی گئیں

57 / 100

لاہور( زمینی حقائق ڈاٹ کام)نواز شریف کی بیماری سے متعلق میڈیکل رپورٹس مسترد کردی گئیں ، پیش کردہ دستاویزات میں نواز شریف کی میڈیکل سے متعلق رپورٹس لف نہیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس نا مکمل ہونے کی بنیاد پر مسترد کی گئی ہیں اور اس میں مطلوبہ دستاویزات نہیں ہیں۔

نوازشریف کی رپورٹ پرمیڈیکل بورڈ نے موقف دیا کہ امریکی نژاد ڈاکٹر فیاض شاول کی رپورٹس مکمل نہیں ہیں، انہوں نے صرف نواز شریف کی صحت پر تحریر بھیجی ہے۔

میڈیکل بورڈ کی طرف سے یہ واضح کیا گیا ہے کہ کسی میڈیکل ادارے یا لیبارٹری کی میڈیکل رپورٹس ساتھ موجود نہیں ہے۔

میڈیکل بورڈ نے محکمہ صحت کو نواز شریف کی رپورٹس پر تحریری آگاہ کردیا ہے،اس سے قبل بھی 9 رکنی میڈیکل بورڈ نے پہلے بھی نواز شریف کی رپورٹس نامکمل قرار دی تھیں۔

واضح رہے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے جس دن یہ رپورٹ آئی تھی اسی دن نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کو جعلی قرار دے دیا تھا اب پورڈ نے بھی مسترد کردی ہیں۔

Comments are closed.