آن لائن بزنس پلیٹ فارم لائیو سٹاک بزنس ریسورس سنٹر کا افتتاح

20 / 100

اسلام آباد(پریس ریلیز) وزیر اعظم  کے ڈیجیٹل  پاکستان  وژن  کے تحت   لائیو اسٹاک سے متعلقہ معلومات اور کاروبار  کے  فروغ  کے لیے انقلابی قدم۔ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ بورڈ نے آن لائن بزنس پلیٹ فارم لائیوسٹاک بزنس ریسورس سنٹر کا افتتاح کردیا۔

لائیوسٹاک بزنس ریسورس سنٹر کی  ورچوئل  لانچنگ   کی تقریب جمعہ 21 جنوری2022 کو  منعقد ہوئی جس میں    سی ای او  لائیو اسٹاک بورڈ  ڈاکٹر محمد اکرم ، پرنسپل سائنٹیفک آفیسر  ڈاکٹر خورشید احمد ،  پراجیکٹ  منیجرز ڈاکٹر  محمد محسن کیانی،ڈاکٹر شعیب سلیم ، ٖڈاکٹر تابندہ خواجہ  سمیت  لائیو اسٹاک بورڈ کے  دیگر افسران  شریک ہوئے۔ 

صوبائی لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ  کے  عہدیدران ،پرائیوٹ سیکٹر کے نمائندگان سمیت  دیگر  اہم شخصیات  نے بذریعہ ویڈیو لنک تقریب میں شرکت کی ۔ لائیوسٹاک بزنس ریسورس سنٹر ویب پورٹل اینڈ موبائل ایپلیکشن کا مقصد لائیو اسٹاک کے شعبہ سے متعلق  کسانوں اورکارروباری حضرات کوآن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارم مہیا کرناہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شعیب سلیم نےکہا کہ ملک بھرمیں دودھ گوشت پولٹری اوران سے وابسطہ شعبوں میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے لائیوسٹاک بزنس ریسورس سنٹر کا قیام  عمل میں لایا جا چکا ہے.

اس کا مقصدڈیری، فیڈ لاٹ اور پولٹری فارمنگ کے شعبوں  کے  فروغ اور  متعلقہ شعبوں میں  رہنمائی اورسرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنا ہے لائیوسٹاک بزنس ریسورس سنٹرکے ڈیجیٹل پلیٹ  فارم سے کسان اور   کارروباری حضرات بلکل مفت رسائی حاصل  کر سکیں گےاورسروسزکی فراہمی وپراڈکٹس کی خرید و  فروخت کر سکیں گے۔

انھوں نے کہا کہ لائیوسٹاک بزنس ریسورس سنٹر سے جڑنے کے لیےکسی بھی انٹرنیٹ ڈیوائس سے ویب سائٹ www.lbrc.org.pk  وزٹ کریں ۔صارفین موبائل ایپ  سے بھی   پورٹل تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

تقریب کے مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹیو  آفیسر  ایل ڈی ڈی بی ڈاکٹر محمد اکرم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن پلیٹ فارم  کے ذریعے لائیو اسٹاک سے کے شعبہ میں خریدو فروخت اورسروسز کی فراہمی  وقت کی اہم ضرورت ہے ۔انہوں نے پورٹل کے افتتاح پر پوری ٹیم کو مبارکباد  دی۔

ڈاکٹر محمد اکرم نے کہا کہ لائیوسٹاک بزنس ریسورس سنٹر کے پلیٹ فارم سے کسان،  ڈیری، میٹ پولٹری فارمر ، فیڈ  سپلائر، پرائیویٹ سلاٹر ہاوس اونرز،ا  میٹ ایکسپورٹر،لائیواسٹاک ایکسپرٹ بزنس  انٹرپرینیوئر سمیت دیگراسٹیک ہولڈرز گھر بیٹھے ایک کلک سےلائیو اسٹاک سے متعلقہ خرید و فروخت اورمعلومات آن لائن حاصل کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ لائیو سٹاک بزنس ریسورس سنٹر کومزید بہتر بنایا جائے گا ۔ تقریب میں موجود نجی شعبہ کے نمائندگان نے  ایل بی آر  سی کو انقلابی اقدام  قرار دیا اور کہا  کہ وہ اس پورٹل کو کامیاب بنانے میں بھر پور تعاون  کریں گے تاکہ ملک میں جدیدٹیکنالوجی کے استعمال سے کسانوں اور لائیو اسٹاک سے منسلک کارروباری حضرات کے درمیان خلا کو کم کیا جا سکے  اور کارروباری سرگرمیوں کو فروغ  دیا جا سکے۔

Comments are closed.