راشد خان نے بگ باش لیگ میں دھوم مچادی ،ہیٹرک اور6وکٹیں

69 / 100

فوٹو: کے ایف سی بگ باش

لاہور( سپورٹس ڈیسک)افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان نے بگ باش لیگ میں دھوم مچادی ،ہیٹرک اور6وکٹیں، شاندار کاکردگی پر ان کو مین آف دی میچ قرار دیاگیا۔

ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کرنے والے افغانستان کے لیگ اسپنر نے میچ میں مقررہ اوورز میں 17 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آوٹ کردیا جس میں ایک ہیٹرک بھی شامل ہے۔

بگ بیش لیگ کے ٹویٹر ہینڈل سے راشد خان کی 6 وکٹ لینے کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انہوں نے حریف کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

http://

راشد خان نے ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کیریئر میں 56 میچز میں 56 وکٹیں حاصل کیں، وہ اس سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچز کے دوران دو دفعہ پانچ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

افغان لیگ اسپنر کو میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ کے اعزاز دیا گیا،راشد خان بگ بیش لیگ میں 6 وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے بولر بن گئے۔

Comments are closed.