گلیات میں بھی ریسکیو آپریشن جاری، گلیات نہ آنے کی اپیل

47 / 100

پشاور(زمینی حقائق ڈاٹ کام)گلیات میں 7 ہزار 500 گاڑیوں کو ریسکیو کر لیا گیا،
وزیر محنت خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے بیان میں کہا کہ گلیات سے مری روڈ پر 6 فٹ برف باری ہوئی.

ان کا کہنا ہے کہ گلیات ڈیولپمنٹ اتھارٹی سڑکوں سے برف ہٹانے میں مصروف ہے، 7 ہزار 500 گاڑیوں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے اور بڑی تعداد میں لوگوں کو ریسکیو کیا جا رہا ہے.

شوکت یوسفزئی کے مطابق گلیات میں برفباری کے باعث پھنسے ہوئے لوگوں کو ریسکیو کرنے کے بعد ہوٹلوں کو منتقل کردیا گیا ہے اور باقیوں کو کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے ایبٹ آباد اور گلیات میں تمام ہوٹل مالکان کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاحوں کو روڈ کھولنے کے بعد چھوڑا جائےصوبائی وزیر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گلیات کی طرف سفر نہ کریں۔

Comments are closed.