کچھ افراد نے گھر میں گھس کر ہراساں کیا دھمکیاں دیں، سرینا عیسیٰ

53 / 100

فوٹو : فائل

اسلام آباد(ویب ڈیسک)کچھ افراد نے گھر میں گھس کر ہراساں کیا دھمکیاں دیں، سرینا عیسیٰ نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو ایک مراسلے میں بتائی ہے.

سرینا عیسیٰ سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ ہیں،
خط میں انہوں نے کچھ افراد کی جانب سے گھر میں داخل ہو کر ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا ہے۔

سرینا عیسیٰ نے خط میں کہا گیا ہے کہ وہ 29 دسمبر کراچی کےعلاقے ڈیفنس میں اپنی بیٹی کے ہمراہ اپنے مکان میں رنگ و روغن کی نگرانی کررہی تھیں کہ دو افراد گھر میں داخل ہوئے اور ان سے ذاتی معلومات طلب کیں۔
سرینا عیسیٰ نے خط میں لکھا ہے کہ ان افراد کا دعویٰ تھا کہ ان کا تعلق ریاستی اداروں سے ہے، ان کے جانے کے کچھ دیر بعد پھر دو افراد آئے اور اپنا تعارف سرکاری اہلکاروں کے طور پر کروایا.

ان دونوں نے بھی اہل خانہ کے بارے میں سوالات کرنے شروع کر دیے’انہوں نے کہا کہ وہ دوبارہ آئیں گے اس لیے بہتر ہے کہ آپ معلومات فراہم کردیں یا پھر نتائج بھگتنے کے لیے تیار ہو جائیں۔

سرینا عیسیٰ نے تین صفحات پر مبنی اپنے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ اس کی انکوائری کی جانی چاہیے جس کے بعد ملکی میڈیا کے بعد بین الاقوامی ذرائع ابلاغ میں بھی اس خط کو لے خبریں چل رہی ہیں.

Comments are closed.