پی ٹی آئی تنظیم نو، وفاقی وزراء صوبائی صدور بھی نامزد، اسد عمر سیکرٹری جنرل

55 / 100

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)پی ٹی آئی تنظیم نو، وفاقی وزراء صوبائی صدور بھی نامزد، اسد عمر سیکرٹری جنرل بن گئے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی طرف سے تنظیمیں تحلیل کرنے کے بعدپارٹی کی تنظیم نو پر نامزدگیوں کااعلان کردیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی طرف سے ٹوئٹر پر بیان میں عمران خان کی نامزد کردہ پارٹی کی نئی تنظیم کااعلان کیا گیا ہے ، وفاقی وزراء کو پارٹی میں بھی اہم ذمہ داریا ں تفویض کی گئی ہیں۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ اسی طرح چاروں صوبوں کے صدور کی بھی نامزدگیاں کردی گئیں ہیں، پرویزخٹک کو خیبرپختونخواہ، علی زیدی کو سندھ کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔

بلوچستان میں قاسم سوری کو بلوچستان ، شفقت محمود کو پنجاب اور خسروبختیار کو جنوبی پنجاب کا صدر مقرر کیا گیا ہے جب کہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کو تحریک انصاف کا سیکرٹری جنرل مقرر کیاگیاہے۔

عامر محمود کیانی کو ایڈیشنل سیکرٹری جنرل مقرر کیا گیاہے، اس سے قبل گذشتہ روز پریس کانفرنس میں فوادی چوہدری نے بتایا تھا کہ تحریک انصاف کے ملک بھر میں موجود تمام پارلیمانی بورڈ تحلیل کردیے گئے ہیں۔

فوادچوہدری نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی قومی قیادت پر مشتمل 21رکنی آئینی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، کمیٹی میں خیبرپختونخوا سے پرویز خٹک، محمود خان، مرادسعید، اسدقیصر، علی امین گنڈا پور کو شامل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ کے پی بلدیاتی الیکشن میں غیر متوقع شکست پر پارٹی چیئرمین عمران خان نے سخت برہمی کا اظہار کیا تھا، اس سلسلے میں کل ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم نے فیصلہ کیا تھا ۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے یہ بھی کہا گیاتھا کہ وہ بذات خود بلدیاتی امیدواروں کا انٹرویو کرنے کے بعد انہیں ٹکٹ جاری کرینگے۔

اسی اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا تھا کہ ناراض اراکین کو ہر صورت منایا جائے گا اور انہیں بلدیاتی الیکشن میں کسی اور جگہ ایڈجسٹ کیا جائے گا، اس کا مقصد ان کی شکایات کا ازالہ کرنا تھا۔

Comments are closed.