اسلام آباد میں2چھٹیوں کااعلان، موبائل فون سروس بند نہیں ہوگی

58 / 100

اسلام آباد( ویب ڈیسک) اسلام آباد میں2چھٹیوں کااعلان، موبائل فون سروس بند نہیں ہوگی، حکومت کی طرف سے موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ واپس لے لیاگیا۔

اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے واضح کیاکہ وزرات داخلہ،چیف کمشنرز اورپولیس نے موبائل سروس بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہفتہ اورپیرکومقامی چھٹی ہے تاہم سیکریٹریٹ میں چھٹی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کابینہ ڈویژن کرے گا اور انھیں جو بہتر لگے گا وہ کر لیں گے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ او آئی سی اجلاس میں آنے والے مندوبین ہمارے مہمان ہیں۔ سیکورٹی پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔غیر ملکی مندوبین کو فول پروف سیکورٹی دینے کی ہدایت کی ہے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید کی زیرصدارت سیف سٹی ہیڈکوارٹرز میں اعلی حکام کا اجلاس بھی ہوا ہوا۔ شرکا کواو آئی سی کانفرنس کی سیکورٹی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ڈی جی رینجرز، چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد، ڈی سی اسلام آباد شریک تھے۔

Comments are closed.