افغانستان کو تنہا چھوڑنا کسی کے مفاد میں نہیں، وزیراعظم

55 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)افغانستان کو تنہا چھوڑنا کسی کے مفاد میں نہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر افغان عوام کی مدد کرنے پر زور دیا ہے.

وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں ایپکس کمیٹی برائے افغانستان کا دوسرا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی شریک تھے.

اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر داخلہ شیخ رشید، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد کے علاوہ دیگر سینیئر سول و عسکری حکام نے بھی شرکت کی.

اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’ہنگامی صورت حال اور انسانی المیے سے بچنے کے لیے پاکستان افغان عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے افغان عوام کی مدد کے لیے پانچ ارب روپے کی امداد مختص کی ہے، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ’پاکستان کے راستے افغان عوام کو امداد دینے والے بین الاقوامی اداروں کو سہولیات فراہم کی جائیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اتوار کو او آئی سی ممالک کے وزرائے خارجہ کے خصوصی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے جس میں افغان عوام کی مشکلات کو اجاگر کیا جائے گا اور ان کی مدد کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔

Comments are closed.