تعلیم اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں کب ہوں؟ فیصلہ کر لیاگیا

53 / 100

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)وفاقی حکومت نے اسکولوں میں چھٹیوں سے قبل صوبائی وزرائے تعلیم سے مشاورت کیلئے اجلاس بلا لیا، صوبوں میں موسمی صورتحال دیکھتے ہوئے موسم سرما کی چھٹیوں کااعلان کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے موسم سرما کی چھٹیوں کے حوالے سے فیصلے کرنے کیلئے13 دسمبر کو وزرائے تعلیم کا اجلاس بلایاہے کیونکہ ابھی تک سموگ میں اضافے کے باوجود تاحال سکولوں میں چھٹیوں کا فیصلہ نہیں ہوا۔

تعلیم اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں کب ہوں؟ فیصلہ کر لیاگیا،ذرائع کاکہنا ہے کہ اجلاس میں15 دسمبر سے16 جنوری تک تعلیمی ادارے بند کرنے کی تجویز پیش کی جائے گی، تاہم صوبوں کے موسمی حالات کو بھی پیش نظر رکھا جائے گا۔

اس سے قبل حکومت نے عدالتی حکم پر اسموگ کیلئے ہفتہ اتوار اور سوموار کو 15 تک چھٹیاں اور دفاترز میں پچاس فیصد حاضری کے ساتھ کام کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا،مگر سموگ میں اضافے کے باوجود سکولوں میں تاحال مکمل طور چھٹیاں نہیں کی گئیں۔

ادھرسندھ حکومت کی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹئرنگ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے طے کیا ہے کہ صوبے بھر میں موسم سرما کی تعطیلات 20 دسمبر سے یکم جنوری تک ہوں گی۔

یہ فیصلہ موسمِ سرما کی تعطیلات کے حوالے سے کمیٹی کے اجلاس میں جمعرات کو کیاگیا،سندھ کے تعلیمی اداروں میں 20 دسمبر سے تعطیلات
ہو جائیں گی اور دوبارہ3جنوری کو اسکول کھلیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں چھٹیوں کے حوالے سے فیصلے کرتے وقت کورونا وائرس کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند رہنے او ر سٹوڈنٹس کی تعلیم ضائع ہونے کو بھی ملحوظ خاطر رکھا جارہاہے۔

Comments are closed.