اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ،کون الیکشن لڑ سکے گا؟ عمر، مدت ، اہلیت کا اعلان

54 / 100

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام )اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ،کون الیکشن لڑ سکے گا؟ عمر، مدت ، اہلیت کا اعلان کردیا گیاہے، بلدیاتی انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین اور آئی ووٹنگ کا استعمال کیا جائے گا۔

صدرمملکت عارف علوی کی طرف سے جاری بلدیاتی انتخابات کا آرڈیننس کے مطابق بلدیاتی حکومت کا براہ راست منتخب مئیر ہوگا جب کہ پہلی بار اسلام آباد کے ووٹرز الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر منعقد ہوں گے اور بلدیاتی حکومت اور نیبرہڈ کونسلز کی مدت 4 سال ہوگی،حکومت پہلے ہی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا بل منظور کروا چکی ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی طرف سے جاری 109 صفحات پر مشتل آرڈیننس کے مطابق اسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور آئی ووٹنگ کا استعمال کیا جائے گا۔

آرڈیننس کے مطابق بلدیاتی حکومت کے میئر کااسلام آبادکیپیٹل ٹیریٹری( آئی سی ٹی) سے براہ راست انتخاب ہوگا،وفاقی کابینہ نے بھی اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی منظوری دے دی ہے۔

صدارتی آرڈیننس کے مطابق آئی سی ٹی کی میٹروپولیٹن کارپوریشن ، نیبر ہیڈ کونسل ہو گی اور میٹروپولیٹن کارپوریشن میں آئی سی ٹی کے سوائے کنٹونمنٹ کے تمام علاقے ہوں گے جبکہ ہر نیبر ہیڈ کونسل کی آبادی 20ہزار ہو گی ۔

میئر اسلام آباد کی کابینہ 12 رکنی ہو گی، آئی سی ٹی کونسل کے ارکان کی تعداد 70 ہو گی اور الیکشن میں حصہ لینے کے لیے امیدوار کی عمر 22 سال سے کم نہیں ہوگی جبکہ یوتھ ممبر کی عمر 18 سے 25 سال ہوگی۔

نیبر ہیڈ کونسل میں جنرل ممبر ، خواتین ،اقلیت، یوتھ اور بزرگ شہری شامل ہوں گے اس کے علاوہ آئی سی ٹی کونسل میں خواتین ،اقلیتی ارکان ، نوجوان ، تاجر ،لیبر کسان اور بزرگ شہری شامل ہوں گے۔

Comments are closed.