آسٹریلین ٹیسٹ کپتان کا ملازمہ کو نازیبا پیغامات بھیجنے کا اعتراف

55 / 100

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) آسٹریلین ٹیسٹ کپتان کا ملازمہ کو نازیبا پیغامات بھیجنے کا اعتراف ، کرکٹ تسمانیہ کی سابق ملازمہ کو نازیبا پیغامات بھیجنے پر معافی بھی مانگی۔

انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز سے قبل دستبردار ہونے والے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین نے یہ بھی اعتراف کیا کہ وہ نازیبا پیغامات کے معاملے پر قیادت سے دستبردار ہوئے ۔

پریس کانفرنس میں آسٹریلیا کے ٹیسٹ کپتان ٹم پین نے کرکٹ تسمانیہ کی سابق ملازمہ کو نازیبا پیغامات بھیجنے کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگ لی۔

انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز سے قبل آسٹریلیا کرکٹ میں یہ بھونچال آیا ہے اور ٹم پین نازیبا پیغامات کے معاملے پر قیادت سے دستبردار ہو ئے ہیں ۔

ٹم پین نے کہا کہ وہ آسٹریلین کرکٹ ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہو گئے ہیں ، فیصلہ کرنا مشکل تھا لیکن ان کے، ان کی فیملی اور کرکٹ کے لیے یہ اچھا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پیغامات کے معاملے پر افسوس ہے وہ پیغامات پبلک ہوئے تو کپتانی سے الگ ہونے کا فیصلہ کیاہے کیوں کہ ان کا عمل آسٹریلوی ٹیم کی قیادت اور کمیونٹی کے معیار پر پورا نہیں اترتا۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹم پین نے 18-2017کی ایشیز سیریز کے دوران کرکٹ تسمانیہ کی ایک سابق خاتون ملازم کو نازیبا پیغامات بھیجے ، بعد میں خاتون نے مختلف فورم پر شکایات بھی کیں ۔

یہ معاملہ اب پھر میڈیا میں آنے پر اسکینڈل کی شکل اختیار کر گیا اور ایشیز سیریز جس میں تین ہفتوں سے بھی کم وقت رہ گیا ہے ، ابتدائی دو ٹیسٹ میچز کے لیے ٹیم کا اعلان بھی ہو چکا.

دوسری طرف ٹم پین کا قیادت سے استعفیٰ کرکٹ آسٹریلیا نے منظور کر لیا ہے کرکٹ آسٹریلیا کے بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے کپتان کا اعلان جلد ہو گا ۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ماضی میں ہونے والی تحقیقات میں ٹم پین کا عمل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے زمرے میں نہیں تھا لیکن بورڈ ٹم پین کےعمل کے ساتھ کھڑا نہیں ہو سکتا ۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہم ٹم پین کے فیصلے کو سراہتے ہیں، وہ بطور کھلاڑی ٹیم کو دستیاب ہوں گے، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان5 ٹیسٹ میچز پر مشتمل ایشیز سریز 8 دسمبر سے شروع ہوگی.

Comments are closed.