نیوزی لینڈ انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

0 0
Read Time:2 Minute, 50 Second

فوٹو:آئی سی سی

ابوظہبی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ انگلینڈکو 5 وکٹوں سے ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا پہلے سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو5 وکٹوں سے شکست ہو گئی ، جورڈن اور ووکس کی 2 اوورز میں خوب پٹائی کی.

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف پہلے سیمی فائنل میں ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا اور انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 167 رنز کا ہدف دیا۔

انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔ ڈیوڈ ملان 41 اور معین علی 51 رنز بناکر نمایاں رہے بٹلر 29 رنز بنا سکے.

جواب میں نیوزی لینڈ نے 167 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ڈیرل مچل 72 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر مین آف دی میچ قرار پائے۔

سیمی فائنل میچ ایک موقع پر سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوگیا تھا،نیوزی لینڈ 167 کےتعاقب میں 18 اوورز میں 147 رنز پانچ وکٹوں کے نقصان پر بنا چکا تھا.

https://twitter.com/ICC/status/1458492218285920256?t=R-Kwha_DKHXUTZRQ4NaXRQ&s=19

اسے 12 گیندوں پر مزید 20 رنز درکار تھے تاہم نیوزی لینڈ نے ڈیرل مچل کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت 19 اوورز میں ہدف 5 وکٹوں پر حاصل کرلیا.

نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل 48 گیندوں پر72 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ڈیون کونوے 46 اور جیمز نیشم نے 11 بالز پر 27 رنز بناکر میچ کا پانسہ پلٹا پھر مچل نے جارحانہ انداز اپنا لیا۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس اور لیام لیونگ اسٹون نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اس شکست کے بعد انگلینڈ کا ورلڈ کپ میں سفر تمام ہوگیا۔

انگلینڈ نے 2019 کے ون ڈے ورلڈ کپ فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی جس کا بدلہ نیوزی لینڈ نے لے لیا۔

ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 11 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا جبکہ فائنل 14 نومبر کو دبئی میں ہی کھیلا جائے گا ہوگا۔

اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 167 رنز کا ہدف دے دیاتھا. 

سیمی فائنل میں بٹلر اور برسٹو نے اوپننگ کی

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے اور انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے آوٹ ہونے والے برسٹو تھے ملنہے کی بال پر ویلیمسن نے کیچ کیا.

بٹلر 29 جبکہ ٹونی برسٹو 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے. میلان رنز بنا کر کھیل رہے ہیں ان کا ساتھ دینے معین علی آئے ہیں. بٹلر کو سودی نے ایل بی ڈبلیو کیا  . 

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر کہا کہ پچ اچھی ہے اور بعد میں اوس کا بھی اثر پڑے گاانگلش کپتان اوئن مورگن کا کہنا تھا کہ اگر ٹاس جیتتے تو وہ بھی بولنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔

جاری ہے

انگلینڈ کی 15.2 اوورز میں پر تیسری وکٹ گری جب میلان 41 رنز بنا کر ساوتھی کی بال پر وکٹ کے پیچھے کیچ ہوئے تب مجموعی سکور 117 تھا.

لیونگسٹن آخری اوور میں نیشم کی بال پر 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، معین علی 37 بالز پر 51 رن اور مورگن 2 بالز پر 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے.

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
0Shares

Comments are closed.

Translate »