ورلڈ کپ، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو بھی 5وکٹوں سے ٹھکانے لگا دیا

54 / 100

شارجہ( خان افسر تنولی)پاکستان نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں بھارت کے بعد نیوزی لینڈ کو بھی ٹھکانے لگا دیا، آصف علی کیویز باولرز کیلئے ڈراونا خواب ثابت ہوئے، شعیب ملک کی بھی ذمہ دارانہ اننگز کام آئی۔

پاکستان نے ورلڈ کپ کے اپنے دوسرے میچ بھی کامیابی حاصل کی ، شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستانی کپتان بابراعظم نے ایک بار پھر ٹاس جیتا اور ایک بار پھر پہلے باولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے تھے،ہدف کے تعاقب میں9 رنز بنا کر کپتان بابر اعظم آؤٹ ہوئے جبکہ فخر زمان اور محمد حفیظ 11، 11 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

http://

پاکستان کے چوتھے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین محمد رضوان ہیں جنہوں نے 34 گیندوں پر 33 رنز بنائے تھے،ان کے بعد عماد وسیم نے شعیب ملک کا ساتھ دینے آئے اور آوٹ آف فارم دکھائی دیئے وہ صرف 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

ایسے موقع پر جب قومی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی تھی، تو شعیب ملک نے اپنے تجربے کا بہترین استعمال کرتے ہوئے دباؤ برداشت کیا جبکہ دوسرے اینڈ پر موجود آصف علی نے بڑی ہٹس لگا کر ٹیم کو جیت کے قریب کردیا۔

http://

اختتامی لمحات میں آصف علی نے 3 اور شعیب ملک نے ایک چھکا لگا کر ٹیم کو جیت دلائی،آصف علی نے 27 اور شعیب ملک نے 26 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اور کیویز کے اوسان خطا کردیئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے اش سوڈھی نے 2 جبکہ ٹرینٹ بولٹ، مچل سینٹنر اور ٹم ساؤتھی نے ایک ایک وکٹ لی، اس قبل حارث رؤف نے 22 رنز دے کر 4 اہم وکٹیں لیں جب کہ شاہین شاہ آفریدی، عماد وسیم اور محمد حفیظ نے بھی ایک ایک کیوی کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

http://

نیوزی لینڈ ٹیم کی جانب سے ڈیرل مچل اور ڈیون کانوے نے 27، 27 رنز بنائے جبکہ کپتان کین ولیمسن نے 25 رنز بنائے تھے جب حسن علی نے ایک شاندار تھرو پر ان کو رن آوٹ کردیا۔

فاسٹ بولر حارث رؤف کو22رنز دے کر 4وکٹیں حاصل کرنے کی شاندار پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا،پاکستان نے گزشتہ میچ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست دے کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا تھا۔

Comments are closed.