وزیراعظم عمران خان کا چینی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ

47 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) دورہ سعودی عرب سے واپسی کے بعد وزیراعظم عمران خان کا چین کے صدر شی جن پنگ سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے آج چینی صدر شی جن پنگ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور چینی کمیونسٹ پارٹی کی صد سالہ تقریب پر صدر شی کو مبارکباد دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے چینی عوام کی غربت کے خاتمے اور ترقی کی اصلاحات پرانہیں سراہا ہے اور پاکستان میں غربت خاتمہ کیلئے اقدامات پربات کی.  

دونوں رہنماؤں نے پاک چین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ پرایک دوسرے کو بھی مبارکباد دی اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ یہ دوستی چلتی رہے گی.

ٹیلی فونک رابطے کے دوران دوطرفہ اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اس دوران علاقائی و بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق عمران خان اور شی جن پنگ میں رابطے کے دوران علاقائی اوربین الاقوامی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا اور پاک چین اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کے تمام پہلوؤں کاجائزہ لیا گیا.

وزیراعظم عمران خان نے کورونا کے خلاف چین کے اقدامات کی تعریف کی اور ترقی پذیر ممالک کے لیے چین کی انسداد کورونا امداد سمیت موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے چینی اقدام کو سراہا۔

اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی تازہ صورتحال اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی بات چیت کی جب کہ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان کوانسانی بحران سے بچانے کے لیے مدد کرنی ہوگی.

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغان عوام کو معاشی مسائل سے نکالنے کے لیے دنیا کردار ادا کرے، وزیراعظم عمران خان نے سی پیک میں چینی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کاخیر مقدم کیا۔

وزیراعظم اور چینی صدر نے مختلف شعبوں میں تعاون سمیت پاک چین اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا.

وزیراعظم نے سی پیک کے تحت بننے والے منصوبے کے معیار اور بروقت تکمیل کو سراہا، اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر کو جلد دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی ہے۔

Comments are closed.