پاکستان کی آدھی سے زائد آبادی نے کورونا ویکسین لگوا لی

47 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان میں کورونا ویکسینیشن کی تعداد 10 کروڑ کا ہدف عبور کر چکی ہے بالفاظ دیگر ملک کی آدھی آبادی نے ویکسین لگوا لی ہے.

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر ٹوئٹر پر بیان میں بتایا ہے کہ ملک میں ویکسی نیشن کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔

اسد عمر نے بتایا کہ آج ملک میں ویکسی نیشن کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے، کروڑ 80 لاکھ سے زائد لوگوں نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا لی ہے.

ویکسین لگوانے والوں میں سے 3 کروڑ 80 لاکھ سے زائد کی مکمل ویکسی نیشن ہو چکی ہے، جب کہ 3 کروڑ افراد کورونا سے بچاؤ کی ایک خوراک لگوائی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 39 ہزار 179 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 552 افراد میں کورونا وائرس رپورٹ ہوا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 1.40 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث 15 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے ساتھ ہی ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد 28 ہزار 359 ہوگئی جب کہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد12 لاکھ 67 ہزار 945 ہوگئی ہے۔

Comments are closed.