مستونگ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 9 دہشتگرد ہلاک

48 / 100

فوٹو: فائل

کوئٹہ: بلوچستان میں مستونگ کے علاقے میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر کی گئی کارروائی میں 9 مبینہ دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے روشی میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔

آپریشن کے دوران مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں 9 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ لاشوں کو شناخت اور دیگر قانونی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ روشی میں کالعدم تنظیم کے زیر استعمال کیمپ کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، یہ کیمپ صوبے میں حالیہ دہشت گرد کارروائیوں کے لیے استعمال ہوا تھا۔

کیمپ سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے جس میں 9 کلاشنکوف، 20 کلو گرام دھماکا خیز مواد، پرائما کارڈ، ڈیٹونیٹر اور آر پی جی راکٹ بمع دو گولے شامل ہیں۔

Comments are closed.