حکومت کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا اسلام آباد میں مقبرہ بنانے کاعلان

47 / 100

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)وفاقی حکومت نے قومی ہیرو ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قبر پر مقبرہ بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

اسلام آباد میں ڈاکٹرعبدالقدیر کی رہائش گاہ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیرکی قبر پر مقبرہ بنایا جائے گا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا بتایا کہ انھوں نے شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ ڈاکٹر قدیر کی بیٹی ڈاکٹر دینہ سے درخواست کی کہ ڈایزائن بتا دیں ، مقبرے کا نقشہ ملتے ہی تعمیر شروع کر دی جائے گی۔

انھوں نے بتایا کہ اس حوالے سے قدیرخان کی بیٹی ڈاکٹر دینہ سے مقبرے کے ڈیزائن سے متعلق مشاورت کی گئی ہے، ڈاکٹر قدیر خان کا انتقال گزشتہ ہفتے کو ہوا تھا ۔

واضح رہے ڈاکٹر عبد القدیر خان کو ایچ ایٹ قبرستان میں سپرد خاک کیا گیاہے ، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو پھیپھڑوں کا عارضہ لاحق تھا ، اور وہ کے آر ایل ہسپتال انتقال کر گئے تھے۔

محسن پاکستان کی نماز جنازہ فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کی گئی کیوں کہ انہوں نے وصیت کی تھی کہ ان کے سفر آخرت سے قبل نماز جنازہ اسلام آباد کی فیصل مسجد میں پڑھائی جائے ، ن کی نماز جنازہ پروفیسر ڈاکٹر الغزالی نے پڑھائی تھی۔

قومی ہیرو کیلئے دو قبریں تیار گئی تھیں ایک اسلام آباد کی فیصل مسجد جب کہ دوسری ایچ ایٹ قبرستان تاہم ان کی تدفین سیکٹر ایچ 8 کے قبرستان میں کی گئی وہ اس لئے کہ ڈاکٹر عبد القدیر کے اہلخانہ نے ایچ 8 میں تدفین کا کہا تھا۔

Comments are closed.