سب سے زیادہ ٹیکس دہندہ کمپنی کا ایوارڈ ایف ایف سی کو مل گیا

47 / 100

راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کو فیڈرل بیورو آف ریونیو کی طرف سے سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی کمپنی کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

ایف ایف سی لمیٹڈ کو ایف بی آر کے تعاون سے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام "پہلے ٹیکس دہندگان کی شناخت کے ایوارڈز” میں "مینوفیکچرنگ سیکٹر سب سے بڑا ٹیکس ادا کرنے والی کمپنی” ہونے پر ایوارڈ ملا۔ 

ایوارڈ کی تقریب میں ملک بھر میں مختلف ملٹی نیشنلز اور کارپوریٹ بلیو چپ کمپنیوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی جس میں ٹیکس دہندگان کی حوصلہ افزائی کی گئی. 

راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام تقریب میں سید عمران رضوی ، منیجر کارپوریٹ افیئرز اینڈ شیئرز نے ایف ایف سی کی نمائندگی کی اور ایوارڈ وصول کیا۔ 

تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی اور صدر پاکستان عارف علوی مہمان خصوصی تھے۔ صدر نے اپنے خطاب میں خواتین کو بااختیار بنانے اور صنعتی شعبے میں معذور کوٹہ بڑھانے پر زور دیا۔

Comments are closed.