فوج اور حکومت میں کوئی غلط فہمی نہیں ، ابہام دور ہو گیا، وزیراعظم

47 / 100

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی سے متعلق قیاس آرائیاں درست نہیں ہیں اس حوالے سے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری میں تکنیکی خامی تھی جو ٹھیک ہوجائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس میں موجودہ صورتحال پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا اور کہا کہ ایسی کوئی بات ہے ہی نہیں جس پر قیاس آرائی ہو رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت اور فوج میں کسی قسم کی کوئی غلط فہمی نہیں ہے، عسکری قیادت سے میرے سے زیادہ بہتر تعلقات کسی کے نہیں، ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی پر جوتکنیکی خامی تھی وہ ٹھیک ہوجائے گی۔

 وزیراعظم عمران خان نے آج اسی معاملے پرپی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا اور اس حوالے سے تحریک انصاف کے تمام ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو شرکت کی ہدایت کی گئی تھی۔

 وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور فوج میں کسی قسم کی غلط فہمی نہیں ،عسکری قیادت سے مجھ سے زیادہ بہتر تعلقات کسی کے نہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی سے متعلق ابہام دورہوگیا ہے،غلط فہمی تو تھی ہی نہیں ۔

 پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعدوفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے معاملات مکمل طور پر طے پا چکے ہیں، ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری جلد کردی جائے گی۔

 وزیر اطلاعات نے بتایا کہ زیراعظم نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں سول ملٹری تعلقات اتنے اچھے نہیں رہے جتنے آج ہیں،وزیراعظم نے کہا فوج کی عزت اور وقار پورے پاکستان کو عزیز ہے۔

Comments are closed.