کوئی عمران خان اور بشریٰ بھابھی سے میرے تعلق پر حملہ آور نہ ہو، عامرلیاقت

53 / 100

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ بغیر کسی کانام لئے متنبہ کیاہے کہ لوگ عمران خان اور بشریٰ بھابھی سے میرے تعلق پر حملہ آور نہ ہوں۔

عامرلیاقت حسین نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ میں منگل والے تالاب میں چھوڑی ہوئی پخ پخ کرنے والی بطخوں کومتنبہ کرنا چاہتا ہوں کہ وہ عمران خان اور خان اور بشری بھابھی جن کی میں اپنی ماں جیسی عزت کرتا ہوں اس تعلق پر حملہ آور نہ ہوں۔

عامرلیاقت حسین نے واضح کیا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ سے متعلق کہا کہ ہمارے درمیان احترام، رواداری اور اخلاق کا تعلق کوئی ختم نہیں کرسکتا، یہ عامر ہی کہہ سکتاتھا۔

http://

عامر لیاقت نے کہا ک اسلام آباد میں فجر کا وقت مکمل ہونے کے بعد کچھ افراد کو بتانا چاہتا ہوں عمران خان اور بشری بھابھی میری فیملی ہیں، پی ٹی آئی میں آتے ہوئے واضح کہا تھا کہ یہ میری آخری جماعت ہے میں پی ٹی آئی میں نہیں تو کہیں نہیں لیکن مجبور ہوں وجہ بتائی تو ملک کو نقصان پہنچے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ایک اعلی ترین شخصیت سے ملاقات کے بعد اب واپس کراچی لوٹ رہا ہوں ان سے یادگار ملاقات کے لمحات تر و تازہ رہیں گے۔

http://

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا صرف اتنا ذلیل کرنا دیکھ لیجیے کہ جو شخص آٹھ کتابیں لکھ چکا ہو ،جو اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات مقدسہ کے ایک ایک لمحے کا حافظ ہوُاس کو آقا کی کانفرنس میں بوچھا تک نہیں جاتا۔

انھوں نے بیان میں یہ بھی یاد دلایا کہ یہ بھی توجہ طلب ہے وہ شخص جو رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وجہ سے 500 طاقت ور مسلمانوں کی فہرست میں تین بار مسلسل نام شامل رہا۔

میری زندگی کی سب سے بڑی کاوش مقدمہ ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا ربیع الاول کو پاکستان بھر میں دستیاب ہوگی اس کا آخری صفحہ میں نے سعودی حکومت کی اجازت سے ام المومنین کے قدموں میں بیٹھ کر لکھا ہے 1000 صفحات پر مشتمل یہ کتاب میرے آقا کوان شا اللہ خوش کردے گی

Comments are closed.