شعیب ملک کی ٹی ٹوئنٹی کپ میں طوفانی اننگز، سلیکٹرز کی نیندیں اڑا دیں

58 / 100

راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام )ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں نظر انداز کئے گئے شعیب ملک کی کراچی کے خلاف طوفانی اننگز نے سلیکٹرز کی نیندیں اڑا دیں، ملک نے47بالز پر85رنز بنا ڈالے۔

شعیب ملک نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے مشکل حالات میں انتہائی عمدہ اننگز کھیلی اور سینٹرل پنجاب کو دو قیمتی پوائٹنس دلوادئیے۔

نیشنل کپ کے 16ویں میچ میں سینٹرل پنجاب نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، سندھ نے عمدہ بولنگ کی اور سینٹرل پنجاب کے کھلاڑی آوٹ ہوتے رہے ، 95 کے مجموعے اسکور پر ان کے 5 کھلاڑی پویلین پہنچ چکے تھے۔

تجربہ کار آل راونڈ شعیب ملک نے اس موقع پراپنی صلاحیت اور فٹنس کا خوب اچھا مظاہرہ کیا،ملک کے سامنے سندھ کے تمام بولرز بے بس نظر آئے انہوں نے میدان کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیل کر اپنی ٹیم کا مجموعہ 168 تک پہنچادیا۔

http://

شعیب ملک نے 47 بالز کے عوض 85 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز میں5چھکے اور 8 چوکے شامل تھے، تجربہ کار شعیب ملک نے ابھرتے ہوئے نئے اسپیڈ اسٹار محمد حسنین کے ایک اوور میں22رنز بنائے۔

کراچی نے 14.4اوورز میں 110رنز بنائے تھے اور اس کے 6کھلاڑی آوٹ ہوئے تھے کہ بارش شروع ہو گئی اور ڈک لوئس سسٹم کے تحت ان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس میچ میں سینٹرل پنجاب کے قاسم اکرم نے 20رنز دے کر 3کھلاڑی آوٹ کئے، شرجیل حسب سابق دھواں دھار آغاز کے بعد 36سے آگے نہ بڑھ سکے،سرفراز کو بھی صفر قاسم نے ہی پویلین کی راہ دکھائی۔

Comments are closed.