پٹرولیم مصنوعات میں ایک بار پھر اضافہ تجویز، سمری وزارت خزانہ کو موصول

47 / 100

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کاامکان ہے اور سمری وزارت خزانہ کو موصول ہو گئی ہے

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو موصول ہوگئی جس میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 10 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز کیا گیاہے۔

اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے 5 روپے فی لیٹر اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 5 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے،بتایا گیاہے کہ قیمتوں میں اضافے کی سمری موجودہ لیوی، جی ایس ٹی کے مطابق تیار کی گئی ہے۔

پیٹرولیم لیوی، جنرل سیلز ٹیکس میں ردوبدل سے قیمتوں میں تبدیلی ہوسکتی ہے اور حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی، اگراضافہ ہوا تو پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں پر عملدرآمد 16 ستمبر سے ہوگا۔

واضح رہے کہ 31 اگست کو پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 50پیسے کمی کی گئی تھی جس کے بعد نئی قیمت118.30 روپے ہوگئی تھی تاہم پندرہ دن بعد ہی پھر قیمتوں میں اضافہ تجویز کردیاگیا ہے۔

ڈیزل کی قیمت ایک روپے 50 پیسے کمی کے بعد 115.03روپے فی لیٹر ہوگئی تھی جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 1.50روپے کمی ہوئی تھی جس کے بعد نئی قیمت86.80روپے مقرر ہوئی تھی۔

Comments are closed.