لڑکی کی لاش قبر سے نکال کربے حرمتی، ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

فوٹو: فائل


کراچی( زمینی حقائق ڈاٹ کام)قبر سے لڑکی کی لاش نکال کر بے حرمتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا، رونگٹھے کھڑے کرنے والی واردات سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں کی گئی تھی۔

صوبہ سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں 14 سالہ لڑکی کی لاش کی بے حرمتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا، بااثر افراد بچی کے والد کو کارروائی سے روک رہے تھے۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ پولیس مقابلہ بابڑا موری کے مقام پر ہوا، ملزم علاقہ مکینوں کے لیے دہشت کی علامت تھا، کچھ سیاسی لوگ بچی کے ورثا اور پولیس پر دباؤ ڈال رہے تھے جبکہ با اثر افراد بچی کے والد کو بھی کارروائی سے روک رہے تھے۔

ملزم نے گزشتہ روز ٹھٹھہ کے علاقے غلام اللہ میں 14 سالہ لڑکی کی لاش کو قبر سے نکال کر جھاڑیوں میں لے جا کر بے حرمتی کی اور پھر فرار ہوگیا تھا، گاؤں اشرف چانڈیو کی رہائشی بچی کو ایک روز قبل مقامی قبرستان میں دفنایا گیا تھا۔

انتقال کرنے والی لڑکی کو 13 اگست کو ٹھٹھہ کے نواحی علاقے غلام اللّٰہ میں واقع شاہ عنایت قبرستان میں دفنایا گیا تھا،علاقہ مکینوں نے لاش قبرستان کے قریب کھیت میں پڑی دیکھ کر ورثاء اور پولیس کو اطلاع دی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکی کے ورثاء کا کہنا ہے کہ لڑکی کی لاش کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے،علاقہ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال مکلی منتقل کر دی ہے۔

Comments are closed.