نیوز ی لینڈ دورہ کا شیڈول جاری، ٹیسٹ سیریز کیلئےاگلے سال دوبارہ آئیگی


لاہور(زمینی حقا ئق ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردیا گیاہے۔

شیدول کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم یہ 18 سال بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔ مہمان ٹیم 3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے 11 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی۔

سیریز میں شامل تینوں ون ڈے میچز راولپنڈی اور پانچوں ٹی ٹونٹی میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے،ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں شامل تین میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے، ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کے پہلے تین میچز 25، 26 اور 29 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

آخری دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز یکم اور تین اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔ سیریز میں شامل تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہے۔

پی سی بی چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہناہے کہ نیوزی لینڈکی ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے آئندہ سال دوبارہ پاکستان آئے گی.ان کا کہنا ہے کہ نیو زی لینڈ کیخلاف سیریز پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ سیزن کا بہترین آغاز ہوگا۔

وسیم خان نے کہا خوشی ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ نے ہماری درخواست پر دورے میں دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کے اضافے پر آمادگی ظاہر کی، مہمان ٹیم کا دورہ پاکستان شائقین کرکٹ کی توجہ حاصل کرنے اور پاکستان کو ایک محفوظ اور پرامن ملک ثابت کرے گا۔

ڈیوڈ وائیٹ چیف ایگزیکٹو نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ہم پاکستان کے ہوم انٹرنیشنل سیزن کے آغاز میں پاکستان کا دوبارہ دورہ کرنے کے منتظر ہیں، ،ہمارے پی سی بی کے ساتھ دیرینہ تعلقات قائم ہیں،خوشی ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہوچکی ہے۔

Comments are closed.