افغان سفیر کی بیٹی اغوا نہیں ہوئی، یہ عالمی سازش ہے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا افغان سفیر کی بیٹی کو اغوا نہیں ہوئی بلکہ یہ عالمی سازش اور را کا ایجنڈا ہے،یہ تحقیقات سے بھاگ جائیں گے.

شیخ رشید نے ٹی وی پروگرام میں کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی نے پہلےکہا کہ موبائل فون لے گئے پھر فون دے دیا لیکن ڈیٹا ڈیلیٹ کرکے دیاگیا سی سی ٹی وی ویڈیو دیکھی ہے جس میں 2 نہیں تین ٹیکسیاں تھیں.

وزیر داخلہ نے بتایا تین سی سی ٹی وی ویڈیو موجود ہیں چوتھی ویڈیو کی تلاش ہے، لڑکی گھر سے پیدل نکلی کھڈا مارکیٹ سے آکر ٹیکسی لی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے.

انھوں نے کہا کہ لڑکی کھڈامارکیٹ سے ٹیکسی میں دامن کوہ گئی اور ویڈیوکے مطابق لڑکی دامن کوہ سےراولپنڈی گئی جہاں سے لڑکی نےتیسری ٹیکسی لی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ ہمارے پاس سارے ٹیکسی ڈرائیور کے مالکان ہیں، ہم اور فوٹیج حاصل کر رہے ہیں کہ لڑکی گکھڑ پلازاکے سامنے کھڑی ہے، لڑکی پھر راولپنڈی سے دامن کوہ گئی.

شیخ رشید نے کہا راستے میں گھرآتاتھا وہاں اترسکتی تھی، دامن کوہ سے ایف نائن پارک گئی، ایف نائن پارک میں لڑکی نے چار ٹیکسیاں انگیج کیں، لڑکی کو اغوا نہیں کیا گیا بلکہ ان کے کہنے پر پرچہ کاٹاہے۔

وزیر داخلہ نے کہا ویڈیو ریکارڈ کے باوجود لڑکی اب مان ہی نہیں رہی کہ راولپنڈی گئی تھی، لڑکی آن لائن ٹیکسی میں نہیں گئی سادی ٹیکسی میں گئی، راولپنڈی گکھڑ پلازا سے آگے کی فوٹیج نہیں مل رہی.

افغان سفیر کی بیٹی نے دامن کوہ میں قیام کے دوران انٹرنیٹ بھی استعمال کیاوزیرداخلہ نے بتایا کہ چوتھی گاڑی کی تلاش ہےایف نائن کس گاڑی میں آئی اورکس کےساتھ آئی؟

انھوں نے کہا کہ انہیں علم نہیں تھاکہ ہمارے پاس ویڈیو ہے اور اب یہ انویسٹی گیشن سے بھاگ جائیں گے، یہ حساس معاملہ ہے اور بھارت دنیا میں پاکستان کو بدنام کر رہاہے، یہ انٹرنیشنل ریکٹ ہے اور را کا ایجنڈا ہے۔

افغان وزارت خارجہ نے بیان میں پاکستان سے سفارتی عملے کو تحفظ دینےکا مطالبہ کیا تھا اور بیان میں یہ بھی کہا تھا کہ افغان سفیر کی بیٹی کو اغوا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے سوشل میڈیا پر جس لڑکی کو افغان سفیر کی بیٹی کہا گیا اس سے گزشتہ روز افغان سفیر نے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کی تصویر شیئر کی.

Comments are closed.