عبدا لستار ایدھی مرحوم کا کوئٹہ کے ہاکی چوک میں مجسمہ نصب


کوئٹہ( زمینی حقائق ڈاٹ کام)عبدالستار ایدھی مرحوم کی خدمات کو یاد رکھنے کیلئے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ان کا دراز قد مجسمہ نصب کردیا گیا ہے۔

سماجی رہنما کا طویل القامت مجسمہ فائبر سے تیار کردہ کرکے ہاکی چوک پر نصب کیاگیاہے عبدالستار ایدھی مرحوم کی پانچویں برسی کے موقع پر انھیں اس منفرد انداز میں خراج عقید ت پیش کیا گیاہے۔

ہاکی چوک میں نصب کیا گیا عبدالستار ایدھی کا مجسمہ بلوچستان کے آرٹسٹ اسحٰق لہری نے تیار کیا جو 17 فٹ اونچا اور 4 فٹ چوڑا ہے۔

مجسمہ نصب کرنے سے پہلے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا اور تقریب رونمائی میں عبدالستار ایدھی کے بیٹے فیصل ایدھی اور بلوچستان کے وزیر داخلہ ظفر اللہ لانگو سمیت کئی سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ عام افراد نے بھی شریک ہوئے۔

صوبائی وزیر داخلہ ظفراللہ لانگو نے تقریب رونمائی سے خطاب میں عبدالستار ایدھی کو ان کی فلاحی خدمات کے عوض خراج عقیدت پیش کیا اور ساتھ ہی کہا کہ ایدھی صاحب کا انسانیت کی خدمت کا مشن ہر حال میں جاری رہے گا۔

فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے لوگوں کا والد سے محبت اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ ان کے والد نے بلوچستان کے دور دراز علاقوں کا سفر کرکے انسانیت کی خدمت کی۔

مجسمہ کی تیار میں اسحاق لہری کے 3ماہ لگے ،فیصل ایدھی نے مجسمہ تیار کرنے پر اسحٰق لہری اور ان کی مدد کرنے والے ادارے پرائمری ہیلتھ کیئر انسٹی ٹیوٹ کا بھی شکریہ ادا کیا

0Shares

Comments are closed.