افغانستان سے دہشتگردوں کی پاک فوج کی چوکی پر فائرنگ، 2 جوان شہید

شمالی وزیرستان (زمینی حقائق ڈاٹ کام ) افغانستان سے دہشت گردوں کی پاک فوج کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی گئی ہے کے نتیجے میں 2 جوان شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے بین الاقوامی سرحد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے افغانستان سے فائرنگ کی گئی.

دہشتگردوں نے شمالی وزیرستان کے ضلع دواتوئی میں پاکستان کی فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی، جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا.

اس دوران ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں 2 فوجی جوان شہید ہوگئے ، جن میں 43 ساہ حوالدار سلیم اور 35 سالہ لانس نائک پرویز شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے افغان سرزمین کے مستقل استعمال کی مذمت کرتے ہیں.

اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان مستقل طور پر افغانستان سے مطالبہ کرتا رہا ہے کہ وہ اپنی طرف سے موثر بارڈر کنٹرول کو یقینی بنائے۔

Comments are closed.