پاکستانی خاندان پر حملہ، کینیڈا سخت ایکشن لے، وزیراعظم

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کینیڈا کو پاکستانی خاندان پر حملے کرنے والے ملزم کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوگا.

عمران خان نے کینیڈین ٹیلی ویژن کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو پاکستانی خاندان کو قتل کرنے کے معاملے کی سنگینی کا احساس ہے۔

وزیراعظم پاکستان نےکہا کہ کینیڈا میں پاکستانی خاندان کو قتل کرنے کے واقعے پر دیگر عالمی رہنماؤں کی جانب سے موثر ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

عمران خان نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری انتہا پسندی روکنے کے لیے اقدامات کرے، نائن الیون کے بعد دہشت گردی کو اسلام سے جوڑا گیا، کینیڈا میں پاکستانی خاندان پر حملے کیخلاف سخت ایکشن لینا ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ میں نے آآدھی زندگی یورپ میں گزری، مغربی کلچر جانتا ہوں، سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد سے انسانیت کو تقسیم کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی آنے والی نسلوں کی بہتری کے لیے سوچ رہا ہے انھوں نے اس حوالے سے اقدامات کا بھی ذکر کیا۔

Comments are closed.