پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 23 افراد جاں بحق

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام )پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 23 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ، جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 11 ہزار 318 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 629 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 54 ہزار 17، سندھ میں 2 لاکھ 41 ہزار 200 نئے کیسز سامنے آئے.

خیبر پختونخوا میں 65 ہزار 532، بلوچستان میں 18 ہزار 750، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 902، اسلام آباد میں 40 ہزار 815 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 825 کیسز رپورٹ ہوئے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار 607 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 88 ہزار 903 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 218 مریضوں کی حالت نازک ہے۔

پنجاب میں 4 ہزار 568، سندھ میں 3 ہزار 892، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 839، اسلام آباد میں 468، بلوچستان میں 193، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 256 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 34 ہزار 41 ہوگئی۔

اتوار کو پاکستان میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 48 افراد جاں بحق ہوئے تھے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اتوار تک گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 285 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی ٹیسٹوں کی تعداد 76 لاکھ 42 ہزار 665 ہوگئی تھی ۔

ملک بھر میں مزید ایک ہزار 594 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 32 ہزار 412 ہوئی تھی ۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ 40 ہزار 570 ، پنجاب میں ایک لاکھ 53 ہزار 410، خیبر پختونخوا میں 65 ہزار 287، اسلام آباد میں 40 ہزار 713 کیسز سامنے آئے ہیں.

بلوچستان میں 18 ہزار 736، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 795 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 901 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی ۔

اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 34 ہزار628 ہے۔ جب کہ2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت نازک تھی۔

اتوار تک ملک بھر میں کورونا سے مزید 48 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 11 ہزار 295 ہوگئی تھی ۔

این سی او سی کے مطابق کورونا سےایک دن میں ایک ہزار 981 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 86 ہزار 489 ہوگئی تھی ۔

Comments are closed.