جو وزراء حکومتی فیصلوں کے مخالف ہیں مستعفی ہو جائیں، وزیراعظم

PRIME MINISTER IMRAN KHAN CHAIRED A MEETING OF NATIONAL COORDINATION COMMITTEE ON HOUSING, CONSTRUCTION AND DEVELOPMENT ON NOVEMBER 26, 2020.

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم عمران خان نے وزراء سے کہا ہے حکومتی فیصلو ں کومکمل اونرشپ دیں، فیصلوں کی مخالفت کرنی ہے تو بے شک مستعفی ہوجائیں، ایسی روش برقرار رکھنی ہے تو خود فیصلہ کروں گا کہ کابینہ میں رکھنا ہے یا نہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یہ واضح پیغام کابینہ کے اجلاس کے بعد وزراء کو ایک نشست میں دیا ہے، اس دوران ملک کی مجموعی سیاسی اور سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے وزراء کو اپنے کام پر توجہ دینے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کے مطابق امور کو سرانجام دیں، حکومتی پالیسیاں عوام کے وسیع تر مفاد میں ہیں ان پر عمل کیا جائے پارٹی پالیسی کا پاس رکھنا سب کی ذمہ داری ہے.

جاری ہے

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں سیاسی، معاشی، قومی سلامتی کے معاملات، کورونا کی صورتحال سمیت پی ڈی ایم تحریک کے بارے میں جائزہ لیا گیا.

اجلاس میں 15نکاتی ایجنڈے کی منظوری بھی دی گئی جبکہ وزیر توانائی عمر ایوب نے کابینہ کو بجلی بریک ڈاؤن پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیرتوانائی نے پاور بریک ڈاؤن سے متعلق ابتدائی رپورٹ کابینہ کو پیش کر دی۔

عمران خان نے کہا کہ بجلی بریک ڈاؤن کے سے متعلق مختلف باتیں زیر گردش ہیں حقائق قوم کو بتائیں، عوام کو حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی طرح وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول بحران پر کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس میں عمر ایوب اور ندیم بابر کو بھی طلب کیا گیا، وزارتی کمیٹی اب تک کی پیشرفت پر وزیراعظم کو بریف کرے گی۔

واضح رہے کہ اسد عمر، شفقت محمود، شیریں مزاری اور اعظم سواتی کمیٹی کے رکن ہیں۔ پٹرول بحران کمیشن رپوٹ پر وزیراعظم نے ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے کمیٹی کو ٹاسک سونپا تھا۔

وزیراعظم نے براڈ شیٹ معاملے پر حقائق بتانے کا ٹاسک وزیر اطلاعات کوسونپ دیا، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ براڈشیٹ معاملے پر حقائق سے قوم کو آگاہ کریں۔

اجلاس میں اسامہ ستی قتل، براڈ شیٹ معاملے پر تفصیلی بات کی گئی، وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو اسامہ قتل کا معاملہ دیکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسامہ ستی واقعہ افسوسناک ہے.

وزیراعظم نے کہا کیس میں انصاف ہوگااسامہ ستی واقعے کو مثالی بنائیں گے، اسامہ قتل کیس کی شفاف انکوائری ہوگی۔ اجلاس میں وزیراعظم نے وزراء کو اپنے محکموں پر توجہ دینے کی ہدایت کی.

عمران خان نے کہا کہ اڑھائی سال گزرچکے وزیروں کوعوامی مسائل حل کرنے کیلئے محنت کی ضرورت ہے۔وزراء پوری توانائی کے ساتھ اپنے کام پر توجہ دیں جبکہ اپنی وزرتوں اور محکموں کی کارکردگی کو میڈیا پر درست انداز میں پیش کریں۔

کابینہ نے آڈیٹرجنرل پاکستان کےاختیارات سے متعلق بل کی منظوری اور ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل لاہورکو پولیس اسٹیشن ڈیکلیئر کرنے کی منظوری دی۔

Comments are closed.